اسلام آباد(اے بی این نیوز)سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ٹیم کا اسلام آباد میں بڑا ایکشن۔ اسلام آباد کے نجی ہوٹل (میریٹ) کو قانونی خلاف ورزیوں پر سیل کردیا گیا۔ سی ڈی اے کے مطابق
تکمیل سرٹیفکیٹ کے بغیر عمارت عوام کی زندگیوں کے لیے خطرہ ہے،میریٹ ہوٹل نے بیسمنٹ کو غیر قانونی طور پر اسٹوریج کے طور پر استعمال کیا۔ ڈی جی بلڈنگ کنٹرول سی ڈی اے فیصل نعیم نے بتایا کہ نجی ہوٹل میں غیر قانونی مارکی قائم، میریٹ ہوٹل 16 کروڑ روپے کے واجبات کا نادہندہ نکلا۔ نجی ہوٹل گرین بیلٹ پر غیر قانونی کار پارکنگ کا قیامبھی کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سی ڈی اے کی ٹیمیں شام 6 بجے کے قریب مارکی ہال کو سیل کرنے آئیں لیکن 30 منٹ کے بعد اسے ڈی سیل کر دیا گیا۔ابھی تمام سیکشن کھلے ہیں۔
مزید پڑھیں :بریکنگ نیوز ۔۔۔۔۔۔ عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو سول نافرمانی کی کال دے دی