اہم خبریں

وفاقی حکومت کا انتخابات نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت کرانے پر غور

اسلام آباد (نامہ نگار  )وزیر اعظم شہباز شریف سے سابق سدر مملکت آصف زرداری، فضل الرحمان اور دیگر اتحادیوں سے ملاقات کی، اس ملاقات میں انتخابات نئی مردم شماری پر کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے پر غور کیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف کی آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور دیگر اتحادیوں سے ملاقات میں اس حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق امور پر بھی مشاورت کی گئی۔اتحادی حکومت میں شامل جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کی اعلیٰ قیادت کی ملاقات ہوئی ہے جس میں عام انتخابات سے متعلق نئی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے انتخابات نئی مردم شماری پر کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے پر بھی غور کیا ہے، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کہہ چکے ہیں کہ مردم شماری کے نتائج 30 اپریل کو جاری ہوں گے۔

متعلقہ خبریں