اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیر اعلی خیبر علی امین گنڈاپور سے سابق وفاقی وزیر اور سابق سنیٹر محمد علی درانی کی ملاقات۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف بھی ملاقات میں موجود۔
ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال۔ ملاقات میں سیاسی مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملکی سیاسی میدان میں مفاہمت کے عمل کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق۔ درایں اثناء وزیر اعلی کی جماعت اسلامی کے سنئیر رہنما لیاقت بلوچ اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مرکزی رہنما صفدر عباسی سے ٹیلیفونک رابطے۔
ٹیلیفونک گفتگو میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں مفاہمت کے عمل کو موقع دینے اور اس سلسلے میں کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیں :‘میں اپنی قیادت کے رویے پر حیران ہوں، مجھے اس پر اعتماد نہیں ہے، عمران خان قیادت سے ناراض، چارج شیٹ کر دیا