اہم خبریں

چاروں صوبائی حکومتیں بجلی کے بلوں کی مد میں 146ارب روپے کی نادہندہ نکلیں

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )چاروں صوبائی حکومتیں بجلی کے بلوں کی مد میں 146ارب روپے کی نادہندہ نکلیں ۔ وفاقی وزارت توانائی نے سرکاری محکموں کے ذمہ بقایاجات کی تفصیلات جاری کردیں۔

بقایاجات کی وصولی کیلیے وزیراعلی مریم نواز، مراد علی شاہ، علی امین گنڈاپور اور سرفراز بگٹی سے رابطے۔ بقایاجات کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلیے وزرا اعلی کو مداخلت کی اپیل کردی۔ دستاویز کے مطابق کے پی کے حکومت ذمے 8ارب 88کروڑ کے واجبات ہیں ۔پنجاب حکومت کے ذمہ 38ارب سے زائد کے واجبات دیتے ہیں ۔

پنجاب حکومت کے اداروں نے لیسکو کے 17ارب سے زائد کے نادہندہ ہیں ۔ میپکو کے ذمہ 9ارب 90کروڑ کے واجبات ہیں ۔ بلوچستان حکومت نے 39ارب 60 کروڑ ادا کرنے ہیں

سندھ حکومت کے ذمہ 59ارب 68کروڑ کے بقایا جات ہیں

مزید پڑھیں :1971کی کہانی، غازیوں کی زبانی،جب بھارتی تربیتی یافتہ دہشتگرد تنظیم مکتی باہنی نے مشرقی پاکستان میں بے گناہ پاکستانیوں کا قتل عام کیا

متعلقہ خبریں