اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رہنماپی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا ہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ کےفیصلےسےخوشی ہوئی۔عمران خان کی توشہ خانہ2کیس میں ضمانت ہوئی۔
عمران خان پرجعلی کیسزبناکرقیدکیاگیا۔
حکومت سےکسی قسم کےمذاکرات نہیں ہوں گے۔ بانی نےکہاطاقت اسٹیبلشمنٹ کےپاس ہیں انہیں سےمذاکرات ہونگے۔ عمران خان نےکہاسارےکیسزمیں بری ہوکرباہرآؤں گا۔
24نومبرکااحتجاج اپنی جگہ موجودہےکسی صورت تبدیل نہیں ہوگا۔
احتجاج کاوقت صرف عمران خان ہی تبدیل کرسکتےہیں۔ یہ جعلی حکومت ہےچوری کےمینڈیٹ پربیٹھی ہوئی ہے۔ حکومت فوراًمستعفی ہواورنئےالیکشن کااعلان کرے۔
حکومت کاجاناٹھہرگیاہےجلداس سےنجات حاصل کریں گے۔















