کوئٹہ ( اے بی این نیوز )کوئٹہ دھماکے کے بعد دوسرے روز بھی شہرکی فضا سوگوار۔ شہادتیں 27ہوگئیں۔ لواحقین شدت غم سے نڈھال۔ خودکش دھماکےکامقدمہ نامعلوم افراد کےخلاف سی ٹی ڈی تھانے میں درج۔ مقدمے میں قتل۔ اقدام قتل۔ انسداد دہشت گردی اور ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعات شامل ۔ شہدا کی نماز جنازہ کوئٹہ گریژن میں ادا ۔ نماز جنازہ میں آرمی چیف ۔ وزیر داخلہ۔ گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان ۔
عسکری و سول حکام سمیت شہریوں کی شرکت۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ ۔ زخمیوں کی عیادت ۔ دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے قومی عزم کا اعادہ ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اوروزیراعلیٰ بلوچستان کی بھی سول ہسپتال کوئٹہ آمد۔ زخمیوں کے حوصلے کوسراہا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ایک زخمی کو فوری کراچی شفٹ کرنے اوردیگر زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد میں برگر کی دکان میں خوفناک دھماکہ، دو افراد زخمی