اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) حکومت کا27ویں آئینی ترمیم پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ ۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی آئینی ترمیم کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی،
کمیٹی کی قیادت سینئر سید خورشید احمد شاہ کریں گے۔
کمیٹی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی شامل ہو گی۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنما آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں مشاورت کریں گے۔ حکومت نے ابھی تک ترمیم پیش کرنے کا کوئی وقت مقرر نہیں کیا۔
ترمیم اتفاق رائے سے پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
مزید پڑھیں :سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس،جسٹس منصور شاہ کی سعودی عرب سے آن لائن شر کت