اہم خبریں

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروا ئی، فتنہ الخوارج کے دو خطرناک دہشت گردوں سمیت7 گرفتار

لاہور(نیوز ڈیسک )محکمہ انسداد دہشت گردی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے دو انتہائی خطرناک دہشت گردوں سمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں 129 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی اوز) کیے گئے اور 7 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے لاہور، بھکر، اٹک، وہاڑی، بہاولپور اور جھنگ میں کارروائیاں کیں، صوبائی دارالحکومت بھکر سے فتنہ الخوارج کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا۔

اور دھماکہ خیز مواد۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، اسلحہ، آئی ای ڈی بم، دو موبائل فون، ممنوعہ پمفلٹس اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔واضح رہے کہ 5 اکتوبر کو سی ٹی ڈی پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں میں 134 آئی بی اوز کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 3 خطرناک ترین دہشت گردوں سمیت 18 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ یہ کارروائی صوبائی دارالحکومت لاہور، خوشاب، گوجرانوالہ، پاکپتن، بہاولنگر، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین اور میانوالی میں کی گئی۔
مزید پڑھیں: طلباءمیں منشیات فروخت کرنے کا الزام،پی پی کے کونسلرکیخلاف مقدمہ درج

متعلقہ خبریں