اہم خبریں

مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل کی سماعت کی جس میں ان کی جانب سے ایڈووکیٹ حامد خان عدالت میں پیش ہوئے۔

حامد خان نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ وہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ درخواست واپس لینے میں مصروف ہیں؟ یہ بات زبیری خود کہہ سکتے تھے۔ جس پر ایڈووکیٹ حامد خان نے جواب دیا کہ وہ تمام درخواست گزاروں کی جانب سے پیش ہوئے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے عابد زبیری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ایک اور درخواست تھی، میں نے بطور چیف جسٹس پاکستان اس درخواست کو سماعت کے لیے شیڈول نہیں کیا۔ شاید اب وہ درخواست بعد میں آئے گی۔ایڈووکیٹ حامد خان نے جواب دیا آپ بہت مہربان ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزجمعرات 17اکتوبر 2024 سونے کی قیمت

متعلقہ خبریں