اہم خبریں

وفاقی کابینہ نےمزید5لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنےکی منظوری دیدی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وفاقی کابینہ نےمزید5لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنےکی منظوری دیدی۔ وفاقی کابینہ سےچینی برآمد کرنےکی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی.
قیمتیں مقررہ بینچ مارک سےبڑھنے پرچینی کی برآمد فوری منسوخ کی جائےگی.
برآمد شوگرملزمالکان کی جانب سے پیداوار21نومبر سےشروع کرنے سےمشروط ۔ برآمد کیلئےچینی کی ریٹیل قیمت کا بینچ مارک فی کلو 145.15 روپےمقرر ہے۔ بینچ مارک سےریٹیل قیمت بڑھنےپر چینی کی برآمد فوری منسوخ ہوگی.
شوگر ایڈوائزری بورڈکوچینی کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا ٹاسک دیا گیا۔ صوبائی حکومتوں کوچینی کی قیمتوں کی نگرانی کرنےکا کہا گیا ہے،ذرائع کے مطابق شوگر ملزمالکان چینی کی فی کلو قیمت 140روپےسے نہ بڑھنےکویقینی بنائیں گے۔
چینی برآمد کےلیےوفاقی اورصوبائی حکومتیں کوئی سبسڈی نہیں دیں گے۔ سٹیٹ بینک15روزبعد کی بنیادپرچینی کی برآمد کی صورتحال سے ای سی سی کوآگاہ کرے گا۔ جون 2024 سےاب تک مجموعی طور پر7 لاکھ50 ہزار ٹن چینی برآمد کی اجازت دی گئی۔
اس سےقبل وفاقی حکومت ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے چکی ۔ وفاقی کابینہ نے25 ستمبرکو ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔ وفاقی حکومت نےجون میں ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔
وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے فیصلے کی منظوری دی ای سی سی نے 11 اکتوبر 2024 کو 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی ۔

مزید پڑھیں :پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزبدھ 16اکتوبر 2024 سونے کی قیمت

متعلقہ خبریں