اہم خبریں

وفاقی حکومت نے قرضوں کےسارے رکارڈ توڑ دیئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے قرضوں کےسارے رکارڈ توڑ دیئے، سرکاری دستاویزات کے مطابق مرکزی حکومت کےقرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح70 ہزار 362 ارب روپے پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےاگست2024 تک وفاقی حکومت کےقرضوں کا ڈیٹا جاری کردیا ،رواں مالی سال کےپہلے 2 ماہ میں وفاقی حکومت کاقرض1448ارب روپے بڑھا،۔دستاویز کے مطابق اگست کےایک ماہ میں مرکزی حکومت کےقرضے میں739 ارب روپےکااضافہ رکارڈ،

ستمبر2023 سے اگست2024کےایک سال میں وفاقی حکومت کاقرضہ6 ہزار 392ارب روپےبڑھا،اگست2024 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 70ہزار362 ارب روپے رہا،

اگست 2024تک مرکزی حکومت کامقامی قرضہ48 ہزار339 ارب روپےتھا،وفاقی حکومت کابیرونی قرضہ اگست 2024 تک22 ہزار23 ارب روپے تھا

متعلقہ خبریں