لاہور ( نیوز ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مختلف محکموں کی ملکیتی اراضی کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے پہلی سہ ماہی کے ریونیو اہداف کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سرکاری اراضی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لیے پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کو صوبے کے مختلف اضلاع تک توسیع دینے کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں اے ڈی سی ڈی اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ریونیو اتھارٹی کے معاملات میں بااختیار بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے صوبے کے مالی وسائل میں اضافے کے لیے منصوبہ بندی کی بھی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے صوبے بھر کے ریسٹورنٹس، بیکریوں اور شادی ہالز کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔
مریم نواز نے کہا کہ عوام پر ٹیکس بڑھائے بغیر محصولات کی وصولی بڑھائی جائے گی۔مریم نواز نے کہا کہ سرکاری خزانے میں جو بھی جمع ہوگا وہ عوام پر خرچ ہوگا۔مریم نواز نے کہا کہ میں عوام کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتی ہوں لیکن میرے پاس زیادہ مالی وسائل نہیں ہیں۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ محصولات کی وصولی کے اہداف کو ہر صورت پورا کیا جائے۔
اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید، سینئر وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان، ایم پی اے ثانیہ عاشق، پرنسپل سیکرٹری، چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹریز آبپاشی، خزانہ، معدنیات کے حکام نے شرکت کی۔ اور معدنیات، ایکسائز ٹیکسیشن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں: لاہور اورسرگودھا میں3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ،رینجرز طلب