اہم خبریں

نئے آئی پی پیز کے بعد کیپسٹی پے منٹ میں 2 ہزار 142 ارب روپے کا اضافہ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )نئے آئی پی پیز کے بعد کیپسٹی پے منٹ میں 2 ہزار 142 ارب روپے کا اضافہ۔ 20 ہزار میگاواٹ پر کیپسٹی پے منٹ کی لاگت 200 ارب روپے تھی۔ پیداواری صلاحیت بڑھنے سے کیپسٹی پیمنٹ میں 2ہزار 142 ارب کا اضافہ ہوا۔

خطے میں بلند ترین ٹیرف کی وجہ سے صارفین نے بھی بجلی کا استعمال محدود کردیا۔ ادھر دوسری جانب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگادیا۔ آئی پی پیز کو سب معاف ہے۔

نوجوانوں کے ساتھ مل کر حکمران طبقے کو ناکامی کا اعتراف کرنے پر مجبور کریں گے۔ وہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہےتھے۔ انہوں نھے کہا کہ کہا قابض مافیا نے ہم پر آئی پی پیز کا عذاب مسلط کیا گیا ہے۔

موجودہ نظام میں طاقتوروں ۔ دولت والوں اور حکمرانوں کی بالادستی ہے۔ وسائل لوگوں پر نہیں لگتے تو نوجوانوں میں مایوسی پھیلتی ہے ۔ نوجوانوں جماعت اسلامی کی ممبر شپ مہم میں حصہ لیں۔ ہم مل کر پاکستان کو مضبوط بنائیں گے۔

مزید پڑھیں :راولپنڈی ٹیسٹ ، پاکستانی بیٹنگ بری طرح فیل ،172 رنز پر ڈھیر

متعلقہ خبریں