اہم خبریں

صوبائی حکومتیں ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات،بھرتیاں اور تبادلے نہیں کرسکیں گی ، الیکشن کمیشن کی ہدایات جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومت پر عام انتخابات کے اعلان تک ترقیاتی منصوبوں کے اعلان،بھرتیوں اور تبادلوں پر پابندی لگادی۔الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کی نگراں حکومتوں کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردیں۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اور پنجاب میں انتخابات ، الیکشن کمیشن نے نگراں حکومتیں روزانہ کی بنیاد پر امور سرانجام دیں الیکشن کمیشن نے وزراء اعلیٰ اور کابینہ سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں ، دنوں صوبوں کی تمام وزارتوں، ڈویژن، محکموں اور اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کردی گئی ، الیکشن کمیشن کی منظوری کے بغیر کسی سرکاری ملازم کی تقرری، تبادلہ نہیں ہوگا ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر پابندی ، تمام ترقیاتی فنڈز عام انتخابات کے نتائج کے اعلان تک منجمد رہیں گے۔

متعلقہ خبریں