اہم خبریں

لیاقت آباد ،فلیٹ سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد،قتل کی وجہ سامنے نہ آسکی

کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فلیٹ سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ، موت کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے دولاشیں برآمد ہوئیں انہیں ابتدائی تحقیقات کے بعد عباسی شہید اسپتال جمع کرا دیا گیا۔پولیس کے مطابق ظاہری طور پر تو موت زہریلی چیز کھانے یا دم گھٹنے سے ہوئی کیونکہ مقتولین کا رنگ نیلا پڑ چکا تھا۔ فلیٹ سے برآمد ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت شبیر اور دوسرے کی اہلیہ شکیلہ کے نام سے ہوئی ہے ۔

متعلقہ خبریں