اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی کا صوبائی وزیر مشعال یوسفزئی سے استعفے لینے کا فیصلہ۔ مشعال یوسفزئی کو پی ٹی آئی کے کور کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ سے نکال دیاگیا۔
جلدمشعال یوسفزئی سے استعفیٰ بھی لے لیا جائے گا۔
خیبرپختونخوا سے مزید وزرا کے استعفوں کا بھی امکان ہے۔ ادھر دوسری جانب عمران خان نے مجھے پارٹی سے نکالنا ہے تو بیشک نکال دیں، علیمہ خان کی کوئی بات نہیں مانوں گا ۔ کمیٹی اجلاس میںگزشتہ رات وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور علیمہ خان پر برہم ہو ئے۔ اور کہا کہ
علیمہ خان نے جلسہ منسوخی پر کیوں بیان دیا۔ علیمہ خان نے یہ بیان دیکر ورکرز کو ہمارے خلاف کیا ۔ ہماری بھی پارٹی کیلئے بہت قربانیاں ہیں۔ میں علیمہ خان کی کوئی بات نہیں مانوں گا ۔
بانی پی ٹی آئی نے مجھے پارٹی سے نکالنا ہے تو بیشک نکال دیں۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی پھر ایک مرتبہ استعفوں کی سیاست پر آ گئی، بڑی ہلچل کا آغاز