کراچی(نیوزڈیسک)معروف کاروباری شخصیت بیرام ڈی آواری 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔بیرام ڈی آواری نے دو بار سیلنگ مقابلوں میں ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ انہوں نے 1978 میں منیر صادق کے ساتھ میڈل جیتا تھا جبکہ 1982 میں اہلیہ گوشپہ آواری کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا تھا۔بیرام ڈی آواری کراچی کے معروف بزنس مین بھی تھے۔ ان کی آخری رسومات پیر کی دوپہر ادا کی جائیں گی۔















