اہم خبریں

فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کرنا فوج کے معاملات میں مداخلت ہے،عطاتارڑ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      )وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کرنا فوج کے معاملات میں مداخلت ہے۔ عمران خان اپنے بیانات سے معاملے کو متنازع بنانا چاہتے ہیں۔
فیض حمید کے دفاع کے بجائے 190ملین پاؤنڈ کا جواب دیں۔ عمران خان کے بیانات سے ثابت ہوتا ہے وہ پریشانی کا شکار ہیں۔ موجودہ بیان ثابت کرتا ہے کہ فیض حمید ان کا اثاثہ تھے۔
عمران خان فیض حمید کو کبھی اثاثہ ،کبھی ہیرواور کبھی زیروکہتے ہیں۔ لگتا ہےعمران خان ذہنی طور پر کافی پریشانی کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں :ملک کوٹھیک کرنےنےکیلئےہمیں انتھک محنت کرناہوگی،وزیراعظم شہبازشریف

متعلقہ خبریں