اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 40سال بعد پیرس اولمپکس میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیتا،ارشدندیم نےسخت محنت کرکےکامیابی حاصل کی۔
قومی ہیرو ارشد ندیم نے40سال بعد ملک کو خوشی دی۔ پاکستان کوماضی سے سیکھ کرآگےبڑھنےکی ضرورت ہے۔
پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام ضرور حاصل کرے گا۔ پاکستان کےکامیاب ہونےکی کنجی نوجوانوں کےہاتھ میں ہے۔ نوجوان ملک کی ترقی میں اہم کرداراداکریں گے۔
اجتماعی قوت اوریکسوئی کےہمیں آگے بڑھناہوگا۔ وہ قومی یوتھ کنونشن سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
لاکھوں جانوں کی قربانیوں سے پاکستان معرض وجود میں آیا۔ حالات کاتجزیہ کرکےہی ہم آگے بڑھ سکتےہیں،۔ تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان ایٹمی طاقت بنا۔
قیامت تک دشمن ہمیں میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
جب فیصلہ اٹل ہوتواللہ تعالیٰ کی مدد ساتھ ہوتی ہے۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہم نےبےشمارقربانیاں دیں۔ 1973کے آئین نے پاکستان کو جوڑا ہوا ہے۔ دہشتگردی سےہماری معیشت کو150ارب ڈالرکانقصان ہو۔
70ہزارپاکستانیوں نےاپنی جانیں قربان کیں اورملک میں امن قائم ہوا۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہر فرد نے اپنا حصہ ڈالا۔بین الاقوامی برادری ہماری قربانیوں کوتسلیم کرتی ہے۔
جنوبی کوریاپاکستان کوفالوکرتےہوئےترقی کےمنازل طے کرگیا۔
ہم بدقسمتی سےاپناراستہ بھول گئے اورپیچھے رہ گئے۔ملک کوٹھیک کرنےنےکیلئےہمیں انتھک محنت کرناہوگی.
مزید پڑھیں :انٹرنیٹ کی بندش،عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کا جواب مسترد کردیا