کراچی (نیوزڈیسک)نقیب اللّٰہ قتل کیس میں مقتول کے اہلِ خانہ کے وکیل جبران ناصر نے کہا ہے کہ کل کیس کا فیصلہ متوقع ہے۔مقتول کے بھائی عالم شیر محسود کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں جبران ناصر نے کہا کہ کل انسداد دہشت گردی عدالت میں نقیب اللّٰہ قتل کیس کا فیصلہ متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ کیس میں 7 پولیس افسران اب تک مفرور ہیں، ریاست کی پوری تیاری ہے کہ راؤ انوار اور اُس کی ٹیم کو بری کروایا جائے۔جبران ناصر نے مزید کہا کہ راؤ انوار اور اُس کی ٹیم کے خلاف تمام ریکارڈ بھی ختم کردیے گئے ہیں۔















