اہم خبریں

شیر افضل مروت کی رکنیت کا معاملہ،گو مگو کا شکار، بیرسٹر گوہر لاعلم نکلے

اسلام آباد( اے بی این نیوز        )عمران خان نے مبینہ طور پر شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ شیر افضل مروت کے بیانات کے بعد پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
شیر افضل مروت کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب دیا گیا تھا .عمران خان نے رہنماؤں کو ملاقات کے دوران یہ ہدایات جاری کیں ۔ شیر افضل مروت کی رکنیت معطل کرنے کی ہدایت کی ۔
پی ٹی آئی چئیر مین بیرسٹر گوہر شیر افضل مروت کی رکنیت معطل کرنے سے بانی پی ٹی آئی کے فیصلے سے لاعلم نکلے۔ اس حوالے سے مجھے ابھی نہیں بتا یا گیا ۔ انہوں نے کہا جو بھی ہوگا قوم کے سامنے آجا ہے گا۔ میں آج ملاقات میں نہیں تھا۔
مزید پڑھیں : تحریک انصاف کی نشستیں کسی دوسری جماعت کونہیں دی جاسکتیں،لطیف کھوسہ

متعلقہ خبریں