منڈی بہائوالدین( نیوز ڈیسک) منڈی بہائوالدین کے علاقے ساہنا میں زمین کے تنازعہ پر بیوی نے ڈنڈوں کے وار سے شوہر کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق شوہر مبینہ طور پر دو ایکٹر زمین اپنے نام کروانا چاہتا تھا اور میاں بیوی میں زمین کے تنازعہ پر تلخ کلامی ہوئی تھی ، پولیس نے شواہد اکھٹے کرکو تفتیش شروع کردی۔
پولیس نے شوہر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے خاتون کو حراست میں لے لیا جس سے تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز : پاکستان کی بھارت کیخلاف شاندار فتح