اہم خبریں

نادرا آفس کے باہر سے حساس ادارے کی گاڑی چوری کر لی گئی

راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) نادرا آفس کے باہر سے خفیہ ایجنسی کی گاڑی چوری ہوگئی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق حساس ادارے کا ملازم حکومت کی جانب سے جاری کردہ گاڑی میں اہل خانہ کے ہمراہ مری روڈ پر واقع نادرا آفس پہنچا تھا۔
گاڑی دفتر کے باہر کھڑی تھی جبکہ ملازم اور اس کے اہل خانہ اندر چلے گئے۔واپس آنے پر ملازم کو معلوم ہوا کہ گاڑی غائب ہے۔
چوری کی یہ واردات مری روڈ کے مصروف علاقے صادق آباد تھانے کی حدود میں ہوئی۔تھانہ صادق آباد نے فوری طور پر چوری شدہ سرکاری گاڑی کے متعلق مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس نے آس پاس میں نصب نگرانی کے کیمروں سے فوٹیج کا جائزہ لیا۔ فوٹیج سے چوری میں ملوث ممکنہ ملزمان کے بارے میں کچھ سراغ ملے ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشتبہ افراد کی گرفتاری اور مسروقہ گاڑی برآمد کرنے کے لیے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وسیع آپریشن شروع کر دیا ہے۔

پولیس سرگرمی سے چھاپے مار رہی ہے اور کیس کو حل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

مزید پڑھیں :مشکل وقت میں پارٹی چھوڑنے والے لوگ کبھی قابلِ قبول نہیں ہوں گے، کور کمیٹی پی ٹی آئی

متعلقہ خبریں