اہم خبریں

یوٹیلیٹی اسٹورزپروزیراعظم ریلیف پیکج کی مدت ختم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )یوٹیلیٹی اسٹورزپروزیراعظم ریلیف پیکج کی مدت ختم۔ نئےپیکج کےاطلاق تک موجودہ وزیر اعظم پیکج جاری رکھنےکا فیصلہ۔ بجٹ میں اعلان کردہ وزیر اعظم ریلیف پیکج کااطلاق آج سے نہ ہوسکا۔ جب تک نئے پیکج کا اطلاق نہیں ہوتا،موجودہ وزیراعظم پیکج جاری رکھاجائے گا۔ذرائع کے مطابق

یوٹیلیٹی اسٹورز پرنئےپیکج کے لیے ای سی سی اوروفاقی کابینہ کو سمری بھیجی جائے گی۔ وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی دی جارہی ہے،حکام کے مطابق
چینی، گھی، آٹا، چاول،دالوں پر بی آئی ایس پی صارفین کو سبسڈی دی جارہی ہے۔

بجٹ میں یوٹیلٹی اسٹورز پروزیر اعظم اوررمضان پیکج کے لیے65 ارب روپے مختص کیے گئے۔ وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے گئے۔
وزیرا عظم ریلیف پیکج کے لیے 55 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مالی سال 2023-24 کے لیے وزیر اعظم پیکج کے تحت 35 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں :قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ،آج سے لاگو،تفصیلات جانئے

متعلقہ خبریں