اہم خبریں

پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت جھوٹ بول رہی ہے،اس کے پاس کو ئی حکمت عملی نہیں ، فواد چودھری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )کچھ لوگ حامد خان اور حسن رؤف پر تنقید کرنے سےمنع کر رہے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کے خلاف کھل کر سامنے آگئے۔اپنے ایک ویڈیو بیان میںسابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کچھ دوست انہیں حامد خان اور رؤف حسن پر تنقید کرنے سے روک رہے ہیں۔
اس قیادت سے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے رہا ہو نے کا کوئی امکان نہیں۔ موجودہ پی ٹیآئی قیادت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے کہ وہ عمران خان کو رہا کرا سکیں۔ .انہوں نے کہا کہ ذاتی تعلقات برقرار رکھنے کے لیے پورا الیکشن مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی گود میں ڈالا گیا، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت جھوٹ اور بکواس کر رہی ہے۔

کیا کبھی کسی سیاسی لوگوں کو عدالتوں کے ذریعے رہا کیا گیا؟فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف 47 مقدمات ہیں، ٹوئٹ کرنے پر بھی مقدمہ درج ہوتا ہے، کچھ رہنما پشاور سے آکر لاہور میں جلسے کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں :مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس،حکومتی ردعمل سامنے آگیا،مسائل کا حل صرف مذاکرات میں قرار

متعلقہ خبریں