اہم خبریں

8 فروری انتخابات میں مبینہ دھاندلی الزامات،عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )عمران خان کی 8 فروری انتخابات میں مبینہ دھاندلی الزامات کی درخواست کے حوالے سے عمران خان نے مبینہ دھاندلی سے متعلق درخواست کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
عمران خان کے وکیل حامد خان نے جلد سماعت کی متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی۔ ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 8 فروری انتخابات میں دھاندلی کی انکوائری کی درخواست زیر التوا ہے۔
انتخابات میں دھاندلی کےخلاف درخواست میں عوامی مفاد اور بنیادی حقوق کا سوال اٹھایا گیا ہے۔
عمران خان نے بھی نیب کیس میں دھاندلی کےخلاف درخواست پر سماعت کی استدعا کی تھی۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ دھاندلی الزامات پر جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کی درخواست 25 جون کو سماعت کےلئےمقرر کی جائے۔

مزید پڑھیں :افسوسناک خبر،لاہور سے عید کی چھٹیوں میں26 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

متعلقہ خبریں