اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی سے قانونی ٹیم کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ختم

راولپنڈی( اے بی این نیوز       )بانی پی ٹی آئی سے قانونی ٹیم کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ختم۔ ایڈووکیٹ جنرل کے پی شاہ فیصل اور انتظار پنجوتھا نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔
وکلا نے سپریم کورٹ میں نیب کیس کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی۔ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد قانونی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔ قبل ازیں

بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے ممبران اڈیالہ جیل پہنچ گئے تھے۔ اڈیالہ جیل پہنچنے والوں میں شاہ فیصل، انتظار حیدر پنجوتھا شامل ۔ دونوں وکلا نیب ترامیم کیس کے سلسلے میں بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کریں گے۔
مزید پڑھیں :صنم جاوید کو جیل سے نکلتے ہی پولیس نے گرفتار کرلیا

متعلقہ خبریں