لاہور ( اے بی این نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کےہرضلع میں سہولیات پہنچائیں گے۔ میں نے جو خواب دیکھا تھا آج پورا ہوا۔ 1500بچوں کو نوکریاں دی گئیں ۔ پنجاب کےعوام کی گھرکی دہلیزپرخدمت کاخواب دیکھاتھا۔ رمضان پیکج کو گھر گھر تک پہنچایا ۔ آئی ٹی کےشعبےمیں70ہزارنوکریاں پیدا کریں گے۔
3دن کی ٹریننگ دے کر نوجوانوں کو ہنر سکھایا گیا۔ پنجاب کے ہر ضلع کیلئے آئی ٹی کو فروغ دیں گے۔ فیلڈہسپتال سے6ہزارلوگوں کاعلاج ہورہا ہے۔ خواتین کوایک کال کےذریعےتھانہ کی سہولت میسرہے۔ ایک کال کرنےپرپولیس مددکوپہنچتی ہے۔ نوجوان ڈگریاں لے کر گھوم رہے ہیں ۔ نوجوانوں کوہنرمندبناکرمعاشرےکامفیدشہری بنائیں گے۔
مزید پڑھیں :اگر پی ٹی آئی جماعتی انتخابات کرا لیتی تو آج نشستوں والا مسئلہ ہی نہ ہوتا، چیف جسٹس