اہم خبریں

عمران خان سے ملاقات کے بعد قانونی ٹیم اڈیالہ جیل سے روانہ

راولپنڈی( اے بی این نیوز    )بانی پی ٹی ائی سے ملاقات کے بعد ان کی قانونی ٹیم اڈیالہ سے واپس روانہ۔ قانونی ٹیم کے 3 ممبران نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں خواجہ حارث،انتظار پنجوتھا اور شاہ فیصل ایڈووکیٹ شامل تھے۔

ملاقات سپریم کورٹ میں زیر سماعت نیب ترامیم کے حوالے سے کی گئی۔ ادھر دوسری جانب اڈیالہ جیل،190ملین پاؤنڈ سیکنڈل کیس کی سماعت 7جون تک ملتوی کر دی گئی۔

سماعت عدالت کے جج کے ٹریننگ کورس میں مصروفیت کے باعث ملتوی کی گئی۔ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت 4جون کو مقرر تھی۔

مزید پڑھیں :ملک بھر میں شدید گرمی کاراج، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

متعلقہ خبریں