اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی بالکل قابل اعتبار نہیں، ان کے اپنے لو گ اعتبار نہیں کرتے،خواجہ آصف

کہا آرمی چیف اور ادارے سے متعلق جس قسم کی گفتگو کرتے ہیں وہ سراسر غداری اور ملک دشمنی پر مبنی ہوتی ہے۔ سیاست میں جن کو انہوں نے گالی دی ان کو سینے سے لگایا۔ جن کو سینے سے لگایا ان کو گالی دی ۔ ۔ اگر مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو صرف آرمی چیف اور ڈی جی آئی سے مذاکرات کی بات کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں :2 سو یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے سبسڈی حکومت برداشت کرے گی، وزیراعظم

پی ٹی آئی کے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ آج مذاکرات جائز ہیں۔ کل وہ مذاکرات حرام تھے۔ اپنے مفادات کے تحت حرام اور حلال کی تمیز کرنا اس سے بڑی خود غرض سیاست کوئی نہیں ہو سکتی۔ ملک ریاض کے190ملین پاونڈ کے قصے سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے6کابینہ ممبرز نے گواہی دی ۔

متعلقہ خبریں