اہم خبریں

2 سو یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے سبسڈی حکومت برداشت کرے گی، وزیراعظم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بڑا ریلیف۔ بجلی نرخوں میں اضافے کی تجویز مسترد۔ 2 سو یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے سبسڈی حکومت برداشت کرے گی۔ وزیراعظم شہبازشریف کی 200 یونٹس استعمال کرنے والوں کیلئے ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت۔
مزید پڑھیں :متنازعہ ایکس پوسٹ کیس: عمران کا ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے تقریبا 2 کروڑ پروٹیکٹڈ صارفین کو بجٹ میں بجلی نرخوں میں سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ بڑے صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں اضافہ نئے مالی سال کے پہلے ماہ سے کیا جائے گا۔ پروٹیکٹڈ صارفین کو رواں مالی سال کے اختتام تک 160 ارب روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی

متعلقہ خبریں