اہم خبریں

جیل میں بانی پی ٹی آئی کو دیسی گھی سےتیار کھانا دیا جاتا ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں ایک رواج بن گیا ہے ہر قسم کی پروسیڈنگ کو کئی کئی سالچلایاجاتا ہے۔ 9مئی کے ملزمان کو جلد ازجلد سزا نہیں دی گئی تو پھرکل کوئی بھی اٹھ کر آگ لگادےگا۔ شیخ مجیب والا بیانیہ جب پٹ گیا تو اس پر پی ٹی آئی نے یوٹرن لے لیا۔ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو دیسی گھی سےتیار کھانا دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں :شہریوں کی بغیر اجازت سرویلنس بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

بانی پی ٹی آئی جیل میں کسی بھی مڈل کلاس فیملی سےزیادہ اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔ وزیراعظم کی کالی بھیڑوں سےمراد وہ لوگ تھے جنہوں نےماضی میں غلط فیصلے کئے ۔ وزیراعظم کا اشارہ موجودہ لوگوں کی جانب نہیں تھا 3سابق ججز کے بارے میں تھا۔ پی ٹی آئی کی طرف سے تمام حدیں پار کی جار ہی ہیں۔ کوئی بھی شخصیت یا پارٹی پاکستان سے بڑھ کر نہیں ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے غور کیا جاسکتا ہے۔ جو کچھ بھی ہورہاہے بانی پی ٹی آئی کی مرضی سےہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں