اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی عدلیہ پردباؤڈالنےکی کوشش کررہےہیں، طلال چودھری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) رہنما ن لیگ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نےایک بار پھر جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی ہے ۔ سب سے زیادہ تعیش قیدی بانی پی ٹی آئی ہیں ۔ ایسا کوئی قیدی نہیں جسے ڈاکٹر کی سہولت ۔

ورزش کی مشین اور ملازم کی سہولت میسر ہو۔ ۔ ایسی سہولیات کے باوجود بھی جھوٹ بولا جائے کہ میں قید تنہائی میں ہوں ۔ بانی پی ٹی آئی کے دور میں مخالفین کو کال کو ٹھڑیوں میں رکھا گیا۔ بیرون ملک پاکستانیوں اور میڈیا کو گمراہ کرنا بانی پی ٹی آئی کی عادت ہے ۔

مزید پڑھیں :ملکی سلا متی کے لیے ضر وری ہے نومئی کے منصوبہ سازوں، مجرموں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے، آرمی چیف

بانی پی ٹی آئی جھوٹا بیانیہ بنانے کے ماہر ہیں۔ ایک قیدی کوتمام سہولیات میسرہیں پھربھی شکایت کررہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی عدلیہ پردباؤڈالنےکی کوشش کررہےہیں۔ ریلف لینے کیلئے عدلیہ پر پریشر ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ ایسا کوئی قیدی نہیں جسے تمام سہولیات میسر ہوں۔ سہولیات کے باوجود بھی جھوٹ بولا جائے کہ میں قید تنہائی میں ہوں ۔ بانی پی ٹی آئی کو جو سہولت مل رہی ہے وہ کسی فائیوسٹار ہوٹل سے کم نہیں۔
بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں تمام گناہ معاف کرکے اس کو وزیراعظم بنایا جائے۔ بانی پی ٹی آئی کے دور میں مخالفین کو کال کو ٹھڑیوں میں رکھا گیا۔ بیرون ملک پاکستانیوں اور میڈیا کو گمراہ کرنا بانی پی ٹی آئی کی عادت ہے ۔

بانی پی ٹی آئی نے ایک بار پھر جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ بانی پی ٹی آئی جھوٹا بیانیہ بنانے کے ماہر ہیں۔ سب سے زیادہ پر تعیش قیدی بانی پی ٹی آئی ہیں۔ ۔
ایسی سہولتیں دنیا بھر میں شاید ہی کسی کو ملی ہوں۔ ایسا کوئی قیدی نہیں جسے ورزش کی مشین۔ ڈاکٹرز کی سہولت میسر ہو۔

متعلقہ خبریں