اہم خبریں

ملکی سلا متی کے لیے ضر وری ہے نومئی کے منصوبہ سازوں، مجرموں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے، آرمی چیف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )ملکی سلا متی کے لیے ضر وری ہے نومئی کے منصوبہ سازوں۔ مجرموں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے۔ ۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدا رت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس سے شر کا کااتفا ق ۔ کہا قانونی کارروائی کے بغیر ملک ایسے سازشی عناصر کے ہاتھوں ہمیشہ یرغمال رہے گا۔

مزید پڑھیں :ایکس پر بانی پی ٹی آئی کی آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ، ایف آئی اے سائبر وِنگ کا انکوائری کا فیصلہ

ریاستی اداروں۔ بالخصوص افواج پاکستان کے خلاف جاری ڈیجیٹل دہشت گردی۔ مذموم سیاسی مقاصد کے لئے بیرونی سہولت کاروں کی مدد کے ساتھ کی جا رہی ہے۔ اسکا مقصد جھوٹ اور پروپیگنڈا کے ذریعے پاکستانی قوم میں مایوسی پیدا کرنا ۔ قومی اداروں ۔ افواج پاکستان اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنا ہے۔ پاکستانی قوم جھوٹ اور پروپیگنڈا کرنے والوں کے مذموم اور مکروہ عزائم سے پوری طرح باخبر ہے ۔ اِن ناپاک قوتوں کے مذموم ارادوں کو مکمل اور یقینی شکست دی جائے گی۔

مزید پڑھیں :مجھے قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، عمران خان

فورم کو جیو اسٹریٹجک حالات۔ قومی سلامتی کے لیے اُبھرتے ہوئے چیلنجز اور ملٹی ڈومین خطرات سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ فورم نے افغانستان کی سرحد پار سے مسلسل خلاف ورزیوں اور افغان سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے دہشتگردی کی منصوبہ بندی پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں