اہم خبریں

مجھے قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، عمران خان

اسلام آ باد (اے بی این نیوز)نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت ۔ سپر یم کو رٹ نے خواجہ حارث کو اپنی ٹیم کے ہمراہ با نی پی ٹی آ ئی سے ملا قات کی اجا ز ت دیدی ۔ بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس سے مکا لمہ میں کہا مجھے قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے۔ بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں ۔ 9 مئی کا کیس ہے ہم نے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں :پاپارا نے پاکستان میں قائم SadaPay حاصل کر لیا

دوسرا مقدمہ 8 فروری کے انتخابات میں تاریخی ڈاکے کا ہے۔ ان مقدمات کو جلد مقرر کریں۔ ۔ چیف جسٹس نے ریما رکس میں کہا آپ کو مواد بھی فراہم کیا جائے گا اور وکلا سے ملاقات بھی ہوگی۔ اگر آپ قانونی ٹیم کی خدمات لیں گے تو پھر آپ کو نہیں سنا جائے گا۔

سپر یم کو رٹ نے عدا لتی کارروائی براہ راست نشریات کی درخواست مسترد کر دی ۔ جسٹس اطہر من اللہ کا فیصلے سے اختلاف۔ چیف جسٹس نے کہا ہم کو ئی بھی فیصلہ جلدی میں نہیں کر نا چا ہتے۔ کیس کی سما عت ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں