Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

نقصان میں چل رہی پاور کمپنیوں کی نجکاری کی تجویز مسترد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزارت توانائی کی پہلے سے نقصان میں چل رہی پاور کمپنیوں کی نجکاری کی تجویز مسترد کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزارت نجکاری نے وزارت توانائی کی تجویز مسترد کیے جانے کے بعد 5 منافع بخش پاور کمپنیوں کی نجکاری کا پلان تیار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت نجکاری نے جن 5 منافع بخش پاور کمپنیوں کی نجکاری کا پلان تیار کیا ہے، ان میں لیسکو، فیسکو، آئیسکو، میپکو اور گیپکو شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق نجکاری کے پہلے مرحلے میں کمپنیوں کے نئے بورڈ کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا، 12 رکنی بورڈ نے حتمی منظوری کےلیے کابینہ کو سمری بھجوادی۔

وزارتِ نجکاری کے ذرائع کے مطابق یہ 12 ممبران ہی پانچوں بورڈز کے ڈائریکٹر ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نجکاری سمیت تمام معاملات دیکھیں گے، ڈسکوز کی نجکاری سے بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔