پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹس کی فروخت آج سےشروع

لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹ آج (ہفتہ) 12 بجے فروخت ہوں گے۔تفصیلات کے
مزید پڑھیں:سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری رات گئے اڈیالہ جیل سے رہا

مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے ٹکٹ 6 اپریل کو کراچی، پشاور، ملتان، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور کے مختلف ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔شائقین کسی بھی نامزد

ایکسپریس مراکز سے سیریز کے لیے فزیکل ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پہلے سے بک شدہ آن لائن ٹکٹ بھی درج ذیل مراکز سے دستیاب ہوں گے۔تاہم، ایک صارف کو ہر میچ کے لیے ایک شناختی کارڈ پر 10 ٹکٹ خریدنے کی اجازت

ہے۔ شائقین صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ٹی سی ایس ایکسپریس مراکز سے ذاتی طور پر ٹکٹ خرید سکتے ہیں یا حاصل کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ٹی سی ایس سے خریدے گئے صحیح فزیکل ٹکٹ کو ہی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ ای ٹکٹ اور ٹکٹ کی فوٹو کاپی قابل قبول نہیں ہوگی۔