پی سی بی نے بابر اعظم کو دوبارہ کپتانی کی پیشکش کر دی

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان بابر اعظم کو قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی پیشکش کردی جس کے بعد فاسٹ بولر
مزید پڑھیں:اسلام آباد ، پولن کی مقدار میں خطرناک حد تک اضافہ

شاہین شاہ آفریدی کی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بابر کو کپتانی کی پیشکش کے لیے رابطہ کیا ہے جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بورڈ کی جانب سے قبول کرنے کی شرائط بھی پیش کی ہیں۔بابر اعظم کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے ابھی یہ

فیصلہ نہیں کیا کہ وہ پیشکش قبول کریں گے یا نہیں۔ تاہم اگر ان کی شرائط پوری ہوتی ہیں تو وہ دوبارہ عہدہ سنبھالنے کے بارے میں غور کریں

گے۔واضح رہے کہ کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی کاکول میں فٹنس کیمپ میں مصروف ہیں جس کے بعد کرکٹ بورڈ ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔