Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

وہ وقت گزر گیا جب مرضی اور طاقت سے فیصلے مسلط کیے جاتے تھے،اسدقیصر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصرنے کہا ہے کہ کوئی سوچتا ہے کہ مرضی کے فیصلے ہم پر مسلط کرے گا وہ بھول میں ہے، وہ وقت گزر گیا جب مرضی اور طاقت سے فیصلے مسلط کیے جاتے تھے۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام 23 مارچ یوم پاکستان پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ یہ کسی کے باپ کا ملک نہیں، ہم مرضی سے جلسے کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ آج عملاً آئین معطل ہو چکا ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے، ہماری خواتین جیلوں میں ہیں اور پنجاب میں جلسے کی اجازت نہیں۔

مزیدپڑھیں:روس نے یوکرین کے علاقے ڈونیٹسک کے گاؤں پر قبضہ کر لیا

اسد قیصر نے کہا کہ 9 مئی کی رٹ لگا رکھی ہے، اس پر آزاد جوڈیشل کمیشن بنائیں، کمیشن بنائیں تو پتہ چل جائے گا کہ 9 مئی کے پیچھے محسن نقوی ہے یا کوئی اور۔ ہم پُرامن لوگ ہیں لیکن اس نہج تک نہ لے جاؤ کہ حالات کنٹرول میں نہ رہیں، یاد رکھیں جب تک مینڈیٹ واپس نہ ملا تمھیں چین سے نہ بیٹھنے دیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے ہماری سرحدوں پر تعلقات ٹھیک نہیں، پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں افغانستان پر سفارتی کوشش کی جائے۔

اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ اس ملک کو آئین کے مطابق چلائیں، بانی پاکستان کی خواہش تھی یہاں قانون کی حکمرانی ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ “جسٹس قاضی فائز عیسٰی آپ سے امید تھی کہ آپ نے کہا آئین پر چلوں گا، افسوس کہ آپ آئین پر نہیں چل سکے، قاضی فائز عیسٰی مہربانی کریں آئین و قانون کے مطابق فیصلے کریں۔”