Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

عازمینِ حج کی لازمی تربیت کا دوسرا مرحلہ عید الفطر کے بعد شروع ہو گا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )عازمینِ حج کی لازمی تربیت کا دوسرا مرحلہ عید الفطر کے بعد شروع ہو گا،وزارت مذہبی امور کے چیف حج ٹرینر احمد ندیم خان کی زیر صدارت حاجی کیمپوں سے زوم میٹنگ وزارت کے چیف حج ٹرینر احمد ندیم خان نے حج تربیتی شیڈول کو حتمی شکل دے دی،

مزید پڑھیں :اڈیالہ جیل ،پرویز الہٰی کی 4 پسلیاں ٹوٹ گئیں،رپورٹ منظر عام پر آگئی
وزارت کے افسران اور ماہر عملہ عازمینِ حج کو تربیت اور رہنمائی مہیا کرے گا: ترجمان مذہبی امور کے مطابق انتظامی امور سے آگاہی اور سفر حج کی مشکلات سے درست واقفیت انتہائی ضروری ہے،دوسرے مرحلے میں تمام صوبوں کے بڑے شہروں میں حج تربیت کا اہتمام کیا جائے گا،

مزید پڑھیں :ملک کی حقیقی اقتصادی صلاحیت کو پروان چڑھانے کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا،آرمی چیف

عازمینِ حج کی جامع تربیت ملٹی میڈیا پروجیکٹرز کی مدد سے مکمل کی جائے گی،حج تربیت گاہوں میں وادی منیٰ کی طرز کے ماڈل کیمپ لگائے جائیں گے،تمام عازمینِ حج کیلئے کم ازکم دو تربیتی ورکشاپس میں شرکت لازم ہے،

مزید پڑھیں :پاکستان8فروری کے انتخابات سے متعلق ڈونلڈ لو کے ریمارکس سے ناخوش

سمندر پار پاکستانی حج روانگی سے قبل حاجی کیمپ سے تربیت حاصل کریں گے،عازمینِ حج سے مناسک حج سے متعلق زبانی یا تحریری امتحان لینے کی تجویز زیر غور ہے،امتحان میں کامیاب نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ تربیتی سیشن دلوانے کی تجویز ہے۔
مزید پڑھیں :آرمی چیف کا شکریہ، جنہوں نے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا، وزیر اعظم