Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کاڈیٹا ہیک کئے جانے کا انکشاف

لاہور(نیوزڈیسک)یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یوایم ٹی) کورینسم ویئر کے حملے کا نشانہ بنائے جانے کاانکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس ہیک نے یونیورسٹی کے آن لائن ڈیٹا بیس اور ERP سسٹم کو درہم برہم کر دیا۔یوایم ٹی کو مبینہ طور پر کورس کی رجسٹریشن، فیس چالان، حاضری ،ٹرانسکرپٹ سمیت مختلف آپریشنز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یونیورسٹی کے ڈیٹا سینٹر کو رینسم ویئر وائرس سے نقصان پہنچا جس سے سسٹم اور آپریشنز متاثر ہوئے۔ہزاروں طلباء اور ملازمین کی معلومات خطرے میں ہیں۔

حملہ آوروں نے یوایم ٹی کے ڈیٹا سینٹر کو نشانہ بنایا جس کا ان کے سسٹمز اور آپریشنز پر خاصا اثر پڑا۔ مزید بتایاگیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ سسٹم کی بحالی کے لئے بھرپورکوشش کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:سمیر سید کو وزیر اعظم آفس میں جوائنٹ سیکرٹری تعینات

فی الحال اہم خدمات جیسے کہ طالب علم اور فیکلٹی پورٹلز، لرننگ مینجمنٹ سسٹمز ، انٹرپرائز ریسورس پلاننگ خدمات، اور حاضری کے نظام کو بحال کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں،یوایم ٹی نے وعدہ کیا تھا کہ چند دنوں میں خدمات بحال کر دی جائیں گی، لیکن مبینہ طور پر اس حملے کو تقریباً ایک مہینہ ہو چکا ہے اور اسے بحال نہیں کیاجاسکا۔

یوایم ٹی میں تعلقات عامہ کے افسر نے بتایا کہ رینسم ویئر حملے کے نتیجے میں یونیورسٹی کے سسٹمز کو ہٹا دیا گیا تھا لیکن اب اسے بتدریج واپس لایا جا رہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ طلبہ کی رجسٹریشن اور دیگر کچھ ضروری سسٹمز بحال کردیئے گئے اور کسی ڈیٹا کا ابھی تک غلط استعمال بھی رپورٹ نہیں ہوا۔