اسلام آباد(اے بی این نیوز )توہین عدالت کیس میں ڈی سی اسلام آباد کی غیر مشروط معافی کی استدعا مسترد،پیر تک شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کاحکم، عرفان نواز میمن نے کہا خود کو عدالت کے رحم وکرم پر چھوڑتاہوں،توہین عدالت کاسوچ بھی نہیں سکتا،جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیئے کیا آپ توہین عدالت کیس کو مذاق سمجھتے ہیں،
مزید پڑھیں :ا سلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کو تھری ایم پی او کا آرڈر جاری کرنے سے روک دیا
وکیل رضوان عباسی نے کہا کیس توہین عدالت کی سیکشن 6 پر پورا نہیں اترتا، عدالتی حکم پر تھری ایم پی او کا آرڈر کالعدم قرار دیاگیا، دوسرا ایم پی او آرڈر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راولپنڈی نے جاری کیا، توہین عدالت ڈی سی اسلام آباد نے نہیں، ڈی سی راولپنڈی نے کی،جسٹس بابر ستار نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیئے کیا آپ ڈی سی راولپنڈی کوبھی مرواناچاہتے ہیں،وکیل نے کہا میں کسی کومروانانہیں چاہتا،رضوان عباسی نے شہریار آفریدی کی اشتعال انگیز تقاریر کا ٹرانس کرپٹ عدالت میں پیش کردیا،کہاایم پی اوآرڈرجاری نہ ہوتے تو امن وامان کے باعث کسی کی جان چلی جاتی ، توہین عدالت کاکیس خارج کیاجائے،ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی















