اہم خبریں

الیکشن کمیشن اصل فارم 45 عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے، سلمان اکرم راجا

لاہور(نیوزڈیسک)این اے 128 کے آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اصل فارم 45 عدالت پیش کرنے کے احکامات جاری کرے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں این اے 128کے آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں انہوں نے دلائل پیش کیے۔

مزیدپڑھیں:سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات مسترد، تحقیقات مکمل

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق ہم جیت چکے لیکن فارم 47 میں ہرا دیا گیا، عدالتی احکامات کے باوجود فارم 48 جاری کرتے ہوئے ہمیں نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔

آزاد امیدوار نے ای سی پی کے روبرو کہا کہ الیکشن کمیشن اصلی فارم 45 عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کرے، ہم 82 ہزار کی لیڈ سے جیت چکے تھے لیکن ہمیں 13 ہزار سے ہرایا گیا۔

متعلقہ خبریں