خیرپور(نیوزڈیسک)سندھ کے ضلع خیر پور میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع خیر پور میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق سندھ کے ضلع خیر پور سے گیس دریافت ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق اس حوالے سے خیرو ویل ون کی 3 ہزار 762 میٹر تک کھدائی کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:مرتضیٰ سولنگی کی بی بی سی کے رپورٹر سے تلخ کلامی، کیو ں ہو ئی جانئے
ابتدائی طور پر یومیہ 1 کروڑ 43 لاکھ مکعب گیس ملنے کا تخمینہ ہے اور ان ذخائر سے یومیہ 93 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔















