اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ بلوچ طلباء کی بازیابی کے کیس میں نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی کل (19 فروری کو) طلبی کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ آج جاری کیا ۔
مزیدپڑھیں:تمام سیاسی جماعتیں ملکی بہتری کیلئے میثاقِ پاکستان کریں، حافظ طاہر اشرفی
تحریری حکم نامے کے مطابق نگراں وزیرِ اعظم پاکستان، وزیرِ داخلہ، وزیرِ انسانی حقوق اور وزیرِ دفاع 19 فروری کو دن 10 بجے پیش ہوں، متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریز بھی ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں۔















