اہم خبریں

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں شمولیت کیلئے مان گئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کے لیے رضامندی کااظہارکردیا،

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں حکومت سازی کے معاملات آخری مراحل میں پہنچ گئے ، صدر مملکت اور اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پیپلز پارٹی کو ملیں گے۔

ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کر ملک کو معاشی اور سیاسی بحران سے نکالنے کا فیصلہ کیا ۔

مزیدپڑھیں:یوکرین کا روس کے 3 بمبار طیارے مارگرانے کا دعویٰ

پیپلز پارٹی اور ن لیگ بلوچستان میں مل کر حکومت بنائیں گی، وزیرِ اعلیٰ پیپلز پارٹی کا ہو گا۔

چیئرمین سینیٹ اور چاروں گورنرز کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں