اہم خبریں

بغیر اجازت کھانا کیوں کھایا؟کمسن ملازمہ پر تشدد کرنے والا جوڑا گرفتار

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں بغیر اجازت کھانا کھانے پر 10 سالہ ملازمہ پر تشدد کرنے والے شخص اور اس کی بیوی کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک شہری کی جانب سے 15 ہیلپ لائن پرپولیس سے رابطہ کرنے کے بعد متاثرہ لڑکی کی شناخت گلناز فاطمہ کے نام سے کی گئی، بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں دے دیا گیا ۔

ملزمان جاوید اقبال اور رباب جاوید نے نوکرانی کو لکڑی کے ڈنڈے سے پیٹا جب اس نے بغیر اجازت کھانا کھایا۔

مزیدپڑھیں:بھارتی ، پونا شہر میں مچھروں سے آسمان چھپ گیا، ہر طرف اندھیرا چھا گیا،شہری خوفزدہ

نابالغ لڑکی کو اس کے جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں، چائلڈ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں