اہم خبریں

پاسپورٹ امیگریشن کے افسران بھی کالے دھندے میں ملوث نکلے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے سے متعلق کیس میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور پاسپورٹ امیگریشن کے سات افسران سمیت 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، اایف آئی اے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے تین اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ امیگریشن اور نادرا کے چار افسران کو گرفتار کر لیا ہے

مزید پڑھیں :ٹمپرڈ پاسپورٹ نے اٹلی سے آنیوالے شہری کا بھانڈا پھوڑ دیا، ایئرپورٹ پرگرفتار

۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں چار ایجنٹوں اور پانچ افغان شہریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ایف آئی اے نے نادرا اور پاسپورٹ آفس سے موصول ہونے والی شکایات پر کارروائی کی۔یہ گروہ بین الاقوامی سطح پر جعلی پاکستانی پاسپورٹ کے اجراء میں ملوث تھا۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس میں 16 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔گرفتار ملزمان میں سید نبی اور ایک خاتون اہلکار شامل ہیں جبکہ 2021 میں درج مقدمے میں نامزد دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں