اہم خبریں

وعدے کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کرائے،نگراں وفاقی وزراء

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگران وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2024 کا انعقاد کڑا امتحان تھا جب کہ انتخابات کے نتائج رات کو زیادہ تبدیل کیے جانے کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کا انعقاد کڑا امتحان تھا، الیکشن کےروز بھی 4 شہری شہید ہوئے، دہشت گردی کے واقعات میں 28 افراد جاں بحق ہوئے۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ انتخابات کے نتائج رات کو زیادہ تبدیل ہونے میں صداقت نہیں، رات ایک بجے تک نتائج دیکھے،صبح 5 بجے تک تقریبا وہی نتائج تھے۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں لوگوں نے آزاد امیدواروں کو ووٹ دیا، قوم آج جو رزلٹ دیکھ رہی ہے وہ سب کےسامنے ہے۔

مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار زرتاج گل نے میدان مارلیا

انہوں نے کہا کہ میں نے خود ہر صوبے مین سیکیورٹی کا جائزہ لیا، ہمیں سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرنا چاہیے۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے کہا کہ حکومت نے وعدے کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کرائے۔

متعلقہ خبریں