اہم خبریں

جنگ مسائل کا حل نہیں ہے،صدرمملکت عارف علوی

اسلا م آ باد (نیوزڈیسک) صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ آج کے دور میں دنیا کو مختلف نوعیت کے چیلنجز درپیش ہیں جن میں ماحولیات، ممالک کے درمیان تنازعات ، فوڈ سکیورٹی، بھوک ، افلاس، تعلیم کی کمی دیگر معاملات شامل ہیں۔ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے چین کی جانب سے پیش کردہ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائیزیشن انیشی ایٹو کی اہمیت دو چند ہو چکی ہے۔

بدھ کے روز صدر پا کستا ن نے چا ئنا میڈ یا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین نے گزشتہ عرصے میں اپنی آبادی کے ایک بڑے حصے کو غربت سے نکالا اور ترقی کی جانب گامزن کر دیا۔دنیا کے وسائل کو دنیا کے بہتری کے لئے استعمال کرنا ہی آج کی ضرورت ہے۔جنگ مسائل کا حل نہیں ہے۔ ممالک کے درمیان باہمی تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے سے ہی مجموعی خوشحالی لائی جا سکتی ہے۔

مزیدپڑھیں:یوٹیوب اور انٹرنیٹ بند کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،عارف علوی

انہوں نے کہاکہ امن کے حوالے سے چین کا گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو انتہائی احسن اقدام ہے۔ اس کے ساتھ چین کا بی آر آئی پراجیکٹ دنیا کے بیشتر ممالک کی ترقی اور خوشحالی میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں